the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کل ایک آرٹ گیلری میں روسی سفیر ایڈری كارلوف پر حملہ کیا گيا اور روسی نیوز ایجنسی آر آئي اے کا کہنا ہے کہ حملے میں سفیر کی موت ہو گئی ہے۔ اناطول نیوز ایجنسی نے بتایا کہ حملے کے بعد ہی سلامتی دستہ نے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ بظاہر یہ حملہ شامی خانہ جنگی میں روس کی شمولیت پر سخت رد عمل معلوم ہوتا ہے۔ این ٹی وی اور دیگر نشریاتی چینلوں نے بتایا کہ مسٹر كارلوف پر ایک پروگرام سے خطاب کے دوران فائرنگ کی گئی۔ انہیں سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ ترکی کے خصوصی فورس نے آرٹ گیلری کی عمارت کو گھیر لیا ہے۔ این ٹی وی نے بتایا کہ حملے میں دیگر



تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نے روسی خبر رساں ایجنسیوں سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انقرہ میں روسی سفیر مسٹر كارلوف پر حملہ ہوا ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بارے میں روس ترکی کے حکام کے رابطے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ایک پروگرام کے دوران ایک نامعلوم شخص نے مسٹر كارلوف پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ صدر ولادیمیر پوتن کو حملے کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے اور وہ اس واقعہ کے سلسلے میں انٹیلی جنس سروس اور وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ کا مطالعہ كررہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.